in

اسٹیبلشمنٹ سےمعاملات ٹھیک ہوگئے،2ماہ بعدپنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہوگی،رانا مشہود کے بیا ن پر پا ک فوج بھی میدان میں آگئی ، اہم اعلان کر دیا

“اسٹیبلشمنٹ سےمعاملات ٹھیک ہوگئے،2ماہ بعدپنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہوگی،رانا مشہود کے بیا ن پر پا ک فوج بھی میدان میں آگئی ، اہم اعلان کر دیا
لاہور(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نےکہاکہ جس طرح پی ٹی آئی کو اکثریت دی گئی یہ ساری دنیا کو پتہ ہے،انہوں نے آئندہ 2 ماہ بہت اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی۔رانا مشہود نےکہاکہ پنجاب میں تحریک انصاف کے پاس معمولی اکثریت ہے جنہوں نے پی ٹی آئی کو اکثریت دی ہے وہ پرانے دوست اور ساتھی ہیں اور اب وہاں چینج آف ہارٹ (دلوں کی تبدیلی) دیکھنے میں آرہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں

 

اور معاملات کو درست کرنے میں شہباز شریف کا بہت بڑا کردار ہے،انہوں نے کہاکہ شہبازشریف تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتے ہیں، یہ ادارے ہمارے اپنے ہیں اور ان اداروں کی عزت میں کمی نہیں ہونی چاہیے۔ رانا مشہود نے تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ لوگ جھوٹ بولتے رہے کہ ان کے پاس ماہر لوگ ہیں لیکن جہانگیر ترین کے لیے کھاد اور چینی کو مہنگا کر دیا گیا، پیٹرول و گیس بھی مہنگی کردی گئی۔ رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ پنجاب میں آزاد امیدواروں سے جو وعدے کیے گئے وہ وفا نہیں ہوئے اور وہ اپنے حلقوں میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ لیگی رہنما رانا مشہود کے اسٹیبلشمنٹ اور اداروںسے متعلق دیے گئے بیان کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے

 

جس میں ن لیگ کے رہنما کے بیان کو بے بنیاد اور افسوسناک قرار دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہاکہ رانا مشہود کا بیان بے بنیاد اور افسوسناک ہےجبکہ ایسے غیر ذمے دارانہ بیانات ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ سے اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کے معاملات بہت حد تک ٹھیک ہوچکے ہیں، اداروں کے تِھنک ٹینک کو احساس ہوتا جارہا ہے کہ شہباز شریف وزیر اعظم کیلئے بہتر چوائس تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اگر وزیراعظم ہوتے تو ملک کو یہ حالات دیکھنے نہیں پڑتے، شہباز شریف ہمیشہ سے اسٹیبلشمنٹ کےلیے قابل قبول رہے ہیں، الیکشن میں جیتنے والی پارٹی کو گھوڑا سمجھا گیا تھا وہ خچر نکلے، آئندہ 2 ڈھائی ماہ اہم ہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کی اکثریت بہت معمولی ہے، وہاں حالات بدل سکتے ہیں۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

4 سالہ ریکارڈ ٹو ٹ گیا ، پٹرول کی قیمتو ں با رے حیران کن خبر آگئی، عوام کیلئے بری خبر

عمران خان کے چا ہنے والو ں کو مبارک ہو بنی گالہ سے خاتون اول بشریٰ بی بی کے حوالے سے دھماکہ خیز خوشخبری آ گئی