in

آپریشن صرف طاقتور کے خلاف ہے،نا جائز کمرشل تعمیر کسی کی بھی ہو نہیں چھوڑیں گیں ،سینئر وزیر پنجاب کی جانب سے سخت ہدایت جاری

پنجاب میں آج کل ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن زوروشور سے جاری ہے اور ہر کوئی جو طاقتور ہے یا کمزور وہ اس آپریشن سے خوش نہیں ہے اور بھرپور احتجاج کرتے نظر آتے ہیں لیکن حکومت پنجاب اس معاملے میں کوئی رعایت دیتی نظر نہیں آتی

جس پر کچی آبادیوں کے مکینوں نے گزشتہ روز خوب احتجاج کیا جس کا نوٹس سینئر صوبائی وزیر علیم خان نے لے لیا – تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ناجائز تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن پر ہونے والا احتجاج شدت اختیار کر گیا جس پر علیم خان کا کہنا تھا کہ آپریشن کچی آبادیوں کے خلاف نہیں ہے یہ آپریشن صرف طاقتور کے خلاف ہے

اور جو بھی اس کے اندر آئے گا اسے نہیں چھوڑیں گے علیم خان نے ڈپٹی کمشنرکو ہدائیت کی ہے کہ شہر میں کہیں بھی کچی آبادیوں کے خلاف کوئی آپریشن نہیں ہو گا اور کسی غریب کا گھر نہیں گرایا جائے گا سینئروزیر نے کہا کہ عمران خان کی خصوصی ہدایات پر انہوں نے آپریشن کے آغاز سے پہلے ہی طے کیا تھا کہ بیواؤں ،یتیموں اور غریبوں کو اس آپریشن میں نشانہ نہیں بنایا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگر پاکستانی حکومت صرف یہ ایک’’ کام‘‘ کردے نئی دہلی کو سبق سکھا دینگے؟مولانا مسعود اظہرکی نئی دھمکی نے بھرتیوں کی راتوں کی نیندیں اڑا دیں

چیف جسٹس سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات ،ڈیمز فنڈز کے لئے 10 کروڑ کا چیک پیش کردیا