in

اچا نک ایسا کیا وجہ بنی کہ صحافیوں کو نواز شریف سے بات کرنے سے روک دیا گیاکیونکہ ۔۔۔

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں پیشی کے لیے احتساب عدالت پہنچے تو صحافیوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں بات چیت سے روک دیا۔احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ملک ارشد کی عدالت میں نواز شریف ان کے وکیل خواجہ حارث اور گواہ محبوب عالم موجود تھے کہ اس موقع پر صحافیوں نے سابق وزیراعظم سے غیررسمی گفتگو کرنا چاہی۔پولیس اہلکار نے صحافیوں کو منع کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی صاحب کا حکم ہے کہ نواز شریف سے صحافیوں کو بات نہ کرنے دی جائے۔ اہلکار نے کہا کہ صرف سلام دعا کرنا چاہیں تو اجازت ہے تاہم سوال جواب نہیں کرسکتے۔پولیس اہلکار نے صحافیوں کو نواز شریف سے دور کھڑے رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم خود بات کرنے آپ کو بلائیں تو ہم نہیں روکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

1500ارب روپے دیں اور بدلے میں تا حیا ت ۔۔۔۔چیف جسٹس کی ملک ریاض کو منفرد پیشکش

وزیراعلیٰ پنجاب فوراً استعفیٰ دیں اور ۔۔۔ عثمان بزدارسے متعلق تحریک انصاف کیلئے بڑی خبر آگئی