in

باقیوں کا کوئی مسئلہ نہیں ، میں بس اس ایک پاکستانی بلے باز کو آئٹ کروں گا ۔۔ آسٹریلین فاسٹ بائولر نے ایسے پاکستانی کھلاڑی کا نام لے دیا جس کا نام ہی مخالفین پر سکتہ طاری کر دیتاہے

باقیوں کا کوئی مسئلہ نہیں ، میں بس اس ایک پاکستانی بلے باز کو آئٹ کروں گا ۔۔ آسٹریلین فاسٹ بائولر نے ایسے پاکستانی کھلاڑی کا نام لے دیا جس کا نام ہی مخالفین پر سکتہ طاری کر دیتاہے

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)باقیوں کا کوئی مسئلہ نہیں ، میں بس اس ایک پاکستانی بلے باز کو آئٹ کروں گا ۔۔ آسٹریلین فاسٹ بائولر نے ایسے پاکستانی کھلاڑی کا نام لے دیا جس کا نام ہی مخالفین پر سکتہ طاری کر دیتاہے۔ آسٹریلین فاسٹ باؤلرز مچل سٹارک اور پیٹر سڈل نے سات اکتوبر سے شروع ہونے والی پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کے سینئر بیٹسمین اظہرعلی کو اپنا اہم ترین ہدف قرار دے دیا ہے۔33سالہ اظہر علی اب تک آسٹریلیا کے خلاف 7ٹیسٹ میچز میں 69.75کی اوسط سے 837رنز بنا چکے ہیں جن میں3سنچریاں اور4نصف سنچریاں شامل ہیں ۔آخر ی بار جب دونوں ٹیمیں آسٹریلوی میدانوں میں آمنے سامنے آئی تھیں تو اظہر علی نے بطور اوپنر کینگروز کے خلاف 5،71،205ناٹ آؤ ٹ ، 43،71اور 11رنز کی اننگز کھیلیں تھیں جو دونوں ٹیموںمیں سٹیو سمتھ کے بعد کسی بھی بلے باز کی جانب سے سکور کیے گئے سب سے زیاد ہ رنز تھے ۔اظہر علی نے 2010ءمیں سٹیو سمتھ او ر موجودہ آسٹریلیوی کپتان ٹم پین کے ہمراہ ٹیسٹ کیریئر کا آغا ز کیا تھا اور اب ایک مستند بلے باز کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے اب تک65ٹیسٹ میچز میں44.84کی اوسط سے5202رنز سکور کررکھے ہیں،،دنیا بھر اس وقت محض7بلے بازوں نے ان سے زیادہ رنز سکور کررکھے ہیں اور ان میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ہیں ۔کینگرو فاسٹ باؤلرمچل سٹارک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بعض انتہائی اچھے بلے با ز ہیں اور متحدہ عرب امارات کی وکٹوں پر ان کے مڈل آرڈر سے بہت اچھا مقابلہ متوقع ہے،میر ے خیال میں اظہر علی جیسا بلے باز ان کے اہم ترین بلے بازوں میں سے ایک ہے جنہوںنے دورہ آسٹریلیا کے دوران ہمارے خلاف اچھی بلے بازی کی تھی ، وہ لمبے وقت تک بلے بازی کرسکتے ہیں اور رنز نہ بنانے پر بھی کوئی غلط شاٹ نہیں کھیلتے اس لیے اگر ہم انہیں جلدی آؤٹ کرکے مڈل آرڈر بلے بازوں کو نئی گیند سے باؤلنگ کرتے ہیں تو یہ ان کو دباؤ میں لانیکا موقع ہوگا ۔مچل سٹار ک اور پیٹر سڈل 4سال قبل اس ٹیم میں شامل تھے جس کے خلاف اظہر علی نے ابوظہبی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری سکور کرکے یہ کارنامہ سر انجام دینے والے محض8ویں پاکستانی بلے باز ہونیکا اعزاز اپنے نام کیا اور آسٹریلیا کو اس ٹیسٹ میں356رنز سے شکست کیساتھ سیریز میں2-0سے وائٹ واش ہونا پڑا۔تجربہ کار آسٹریلین پیسر پیٹر سڈل کی 2سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آخری بار جب ہم متحد ہ عرب امارات آئے تھے تو پاکستان کے پاس یونس خان اور مصباح الحق کا تجربہ موجود تھا لیکن اب ان کی ٹیم میں تجربے کی کمی ہے اور اس وقت ان کا سینئر ترین بلے با ز اظہر علی ہے،کسی بھی ٹیم کے اہم ترین بیٹسمین کی جلد رخصتی سے مقابلے میں برتری کا امکان بڑھ جاتا ہے اور ہم اظہرعلی کو ٹارگٹ کریں گے۔”>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کپتان کی حکومت کا پاکستان کے ہر ایک شہری پر تگڑا وار ۔۔ بڑی سہولت چھین لی گئی

دائیں بائیں بیٹھے فرشتے کیسے انسان کے اعمال نوٹ کرتے ہیں ؟ اوٹاوہ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے جب اس پر تحقیق کی تو کیا ایمان افروز بات چلی ؟ دلوں کو بدل دینے والا واقعہ