in

بریکنگ نیوز سی پیک منصوبے کے اہم ترین پراجیکٹ کا خاتمہ۔۔چین نے ہنگامی اعلان کر دیا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)سی پیک منصوبے کے اہم ترین پراجیکٹ کا خاتمہ۔۔چین نے
ہنگامی اعلان کر دیا ۔ چین نے سی پیک کے تحت ریلوے پراجیکٹ کو ختم کرنے
کے پاکستان کے منصوبے بارے رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ
پاکستانی حکومت نے فلیگ شپ بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت مختلف پراجیکٹوں سے مکمل
تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت
خارجہ کے ترجمان لیو کانگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ
نئی پاکستانی حکومت نے سی پیک کے تحت تمام پراجیکٹوں سے مکمل تعاون کی
یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سی پیک کے تحت
ریلوے پراجیکٹ کو ختم کرنے کے علاوہ اور بھی بہت سی رپورٹیں میڈیا کے
ذریعے سامنے آرہی ہیں تاہم ایسی رپورٹوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے انہوں
نے کہا کہ سی پیک کے تحت تمام پراجیکٹوں کو حقیقی طور پر عملی جامعہ
پہنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک اقتصادی اور سماجی پیش رفت ہے
اور آئی ایم ایف بھی اپنی رپورٹ میں یہ واضح کرچکا ہے کہ سی پیک میں پیش
رفت کی وجہ سے پاکستان پر کوئی بوجھ نہیں پڑیگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویزا فارم فل کرتے وقت ایسا ایک کام جس سے آپ کا ویزا کینسل ہو جائے گا ۔۔آپ بھی جان لیں

غریب عوام کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔ نوکیا نے بڑاہی شاندار اینڈ رائیڈ فون متعارف کرا دیا ۔۔ قیت اور خصوصیات نہایت زبردست