in

حکومت نے جو کہا کر دکھایا۔۔ لینڈ مافیا سے 2ارب روپے نکلوالئے؟ ایسے شخص کے خلاف دبنگ ایکشن کہ حمزہ شہباز بھی دیکھتے رہ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیمتی سرکاری اراضی قبضہ گروپوں، لینڈ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات سے واگزار کرانے کیلئے ایل ڈی اے کا آپریشن کلین اینڈ گرین لاہور شروع کر دیا گیا ہے اور پی آئی اے روڈ جوہر ٹائون کے دونوں طرف آپریشن کرکے منشا بم نامی لینڈ مافیا کے قبضے سے ایل ڈی اے کے ملکیتی سوا 2 ارب کے 34 پلاٹ واگزار کروالئےگئے ہیں۔

اسکے علاوہ عام شہریوں کے ملکیتی 39 پلاٹوں پر قائم ناجائز تعمیرات، عارضی دکانیں اور دیگر سٹرکچر بھی مسمار کرکے ان پر غیرقانونی قبضہ ختم کردیا۔ منشاء بم کی فرنیچر مارکیٹ میں 25 سے زائد پرانے فرنیچر کے شورومز تھے آپریشن کے دوران وزیر ہائوسنگ پنجاب میاں محمودالرشید بھی موقع پر موجود ہیں۔واضح رہے، پنجاب حکومت نے قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح,عمران خانکا بے روزگار نوجوانوں کے لئے بڑ ا اعلان

حکومت نے 7 انتہائی بڑے سرکاری عہدیداروں کو فارغ کر دیا ،بڑ ے بڑ ے نام شامل