in

دروازہ نہیں کھولیں گے ،،،

شادی کی پہلی رات میاں بیوی نے یہ فیصلہ کیا کہ جب وہ کمرے میں داخل ہو جائیں گے تو ۔ اس کے بعد جو بھی آیا دروازے پر تووہ دونوں دروازہ نہیں کھولیں گے ۔ تھوری دیر بعد جب دلہن اور دلہا کمرے میں داخل ہو گئے ۔ تو انہوں نے دروازہ بند کر دیا کچھ دیر بعد دلہے کے والد اور والدہ دروازے پر آگیے تا کہ اپنے بیٹے کو نیک خواہشات اور دعائیں دے سکیں ۔ دونوں نے ایک دوسرے کے منہ کی طرف دیکھا اور دروازہ نہیں کھولا ۔
ماں باپ بغیر ملے واپس چلے گئیے ۔ تھوڑی ہی دیر بعد دلہن کے گھر والے آگئے ۔ اب پھر دروازے پر ستک ہو گئی ۔ دونوں ایک

 

دوسرے کی طرف دیکھنے لگ گئے ۔ لیکن کچھ ہی دیر بعد دلہن نے دروازہ کھول دیا ۔ شوہر اس کو دیکھتا رہ گیا ۔ لیکن وہ چپ رہا ۔ اس نے کوئی بات نہ کی ۔
شادی کو بعد میں کا فی عرصہ گزر گیا ۔ چار بیٹے بھی ہو گئے ۔ پھر ایک دن جب بیٹی کی پیدائیش ہوی ۔ شوہر نے ایک بڑی پارٹی کا اہتمام کیا ۔ جب پارٹی ختم ہو گئی ۔ تو بیگم نے کہا کہ پہلے چار بیٹوں کی پیدائیش پر تو کوئی پارٹی نہیں ۔ تو شوہر نے کہا کہ یہ وہ بیٹی ہو گئی ۔جو میرے لیے دروازہ کھولے گی ۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بینگن اور بادشاہ ۔۔۔

شرابی کا جنازہ ْ ۔۔۔