in

دنیا کے و ہ10 مقامات جو گوگل آپ سے چھپانا چاہتاہے۔۔ سنسنی خیز رپورٹ

آپ گوگل ارتھ پر بہت مزے سے دنیا بھر کے نقشے اور تصاویر دیکھتے ہیں۔اصل
میں یہ تمام نقشے خلائی سیٹیلائیٹ سے بنائی جاتی ہیں اور ہمیں یہ علم
ہوتا رہتا ہے کہ فلاں جگہ کیا چیز ہے یا فلاں جگہ کیسی ہے۔

لیکن دنیا میں کچھ مقامات ایسے بھی ہیں جو گوگل آپ کو نہیں دکھاتا جس کی
مختلف وجوہات ہیں جیسے سیکیورٹی اور اس ملک کی درخواست جہاں یہ مقامات
واقع ہیں۔آئیے آپ کو کچھ ایسے ہی مقامات کے بارے میں بتاتے ہیں۔

شمسی ائیر فیلڈ،پاکستان 2009ءمیں کچھ ایسی تصاویر دکھائی گئیں جن

سے اندازہ ہوا کہ امریکہ کے ڈرون اس ائیر فیلڈ میں کھڑے ہیں جس کے بعد
پوری دنیا میں بہت واویلا مچا جبکہ گوگل نے یہ تصاویر اور علاقے کو گوگل
ارتھ میں blurrکردیا۔ Severnaya Zemlya،روس اگر آپ روس میں واقع بحر
منجمد شمالی کو دیکھیں تو آپ کو کبھی بھی یہ علاقہ واضح نظر نہیں آئے
گا بلکہ اس پر برف نظر آئے گی۔حقیق میں یہ برف نہیں ہے بلکہ گوگل نے یہ
علاقہ لوگوں کی نظروں سے چھپا رکھا ہے۔ تائیوان کے فوجی تنصیبات سیکیورٹی
وجوہات کی وجہ سے تائیون کی حکومت نے گوگل کو درخواست کی تھی کہ ان کی
تنصیبات کو گوگل ارتھ پر نہ دکھایا جائے کہ اس طرح ان کے دشمنوں کو فائدہ
ہو سکتا ہے۔ امریکہ اور میکسیکو کا بارڈر یہ علاقہ امریکہ اور میکسیکو کے
درمیان انسانی اور منشیات کی سمگلنگ کی وجہ سے بہت مشہور ہے اور جرائم
پیشہ عناصر اس کے بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں لہذا اس علاقے کو گوگل نے
دھندلا دیا ہے تا کہ سمگلرز کو کوئی مدد نہ مل سکے۔ مارکولی نیوکلئیر
پلانٹ،فرانس اس پلانٹ میں یورینیم اور پلوٹینیم کا ذخیرہ ہے جبکہ ماضی
میں یہاں نیوکلیائی پلانٹ بھی تھا۔سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر فرانس نے اس
علاقے کو گوگل سے درخواست کے بعد دھندلا دیا ہے۔ وولکل ائیر بیس، نیدر
لینڈز ہالینڈ میں فوجی سرگرمیاں اکثر مشکوک رہی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ
اس ائیر بیس میں 22نیوکلیائی ہتھیار رکھے گئے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ یہ بم
ہیروشیما اور ناگا ساکی پر گرائے گئے بموں سے چار گنا زیادہ طاقتور ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دور ِنبویؐ کا ایسا کنواں جس سے پانی کے علاوہ کروڑوں ریال کی آمدن بھی ہوتی ہے، مگر کیسے؟نبی کریم ﷺ کے جلیل القدر صحابیؓ کے نام سعودی حکومت سینکڑوں سال گزرنے کے بعد پانی اور بجلی کا بل آج بھی کیوں بھیجتی ہے، دلچسپ معلومات

’’لوگو یہ کھجور ‘‘عجوہ‘‘ ہےیہ دل،فالج اورستر ہ مراض کے لیئے شفاء ہے،یہ کھجوروں کی سردار اور جادو سے امان ہے‘‘ حضورﷺ کے کس غلام کی وجہ سے عجوہ کھجوروں کی سردار بنی ؟ ایمان افروز تحریر