in

رانا مشہود نے تو کسی کو نہ بخشا ۔۔مریم نواز کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا دیدیا ۔۔ ایسی خبر آگئی کہ مسلم لیگ ن میں ہلچل مچ گئی

=”رانا مشہود نے تو کسی کو نہ بخشا ۔۔مریم نواز کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا دیدیا ۔۔ ایسی خبر آگئی کہ مسلم لیگ ن میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا بیان گذشتہ روز سے خبروں کی زینت بنا ہوا ہے جس پر کئی صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے تبصرہ بھی کیا۔ رانا مشہود سے متعلق معروف صحافی مبشر لقمان نے گذشتہ روز ٹویٹر پر ایک انکشاف کیا جس نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مبشر لقمان نے کہا کہ میرے پاس رانا مشہود کی ایک ویڈیو موجود ہے، جس میں وہ مریم صفدر کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کو اپنی لیڈر کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کرنے پر شرم آنی چاہئیے۔ جو الفاظ رانا مشہود نے مریم صفدر کے لیے استعمال کیے میں وہ الفاظ کبھی کسی خاتون کے لیے استعمال نہیں کر سکتا۔ ایک اور ٹویٹر پیغام میں مبشر لقمان نے رانا مشہود کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ آپ کو اپنی ویڈیو یاد ہے نا ؟ میں آپ کی ویڈیو آج دوبارہ ریلیز کر دوں ، مبشر لقمان کے اس بیان پر رانا مشہود نے تو کوئی جواب نہیں دیا البتہ سوشل میڈیا اور ٹویٹر صارفین نے مبشر لقمان سے ویڈیو ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آپ ان کی ویڈیو لیک کر دیں تاکہ مریم نواز کو بھی پتہ چلے کہ ان کی پارٹی میں کیسے کیسے لوگ موجود ہیں جو ان کی عزت نہیں کرتے اور اقتدار کے وقت ان کے آگے پیچھے پھرتے ہیں۔
واضح رہے کہ رانا مشہود کے اسٹیبشلمنٹ سے متعلق حالیہ بیان نے خبروں میں جگہ بنا رکھی ہے، ایسے میں مبشر لقمان کی جانب سے ویڈیو سے متعلق بیان رانا مشہود کے لیے مزید مشکل کھڑی کر سکتا ہے، کیونکہ مبشر لقمان کے اس بیان نے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ عین ممکن ہے کہ رانا مشہود کو پارٹی کی جانب سے سرزنش کا سامنا کرنا پڑے۔”>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تحریک انصاف کیلئے آ ج کا دن بڑا ہی مبارک ۔۔ایسی خبر سنا دی گئی کہ کپتان بھی خوشی سے جھوم اٹھے

جب اللہ پاک نے انسان کی تخلیق کا ارادہ کیا تو حضرت جبریل کو زمین پر جانے حکم کیوں دیا ؟ ایمان افروز تحریر