in

رن مرید کے نام سے مشہور ہو نے والامو لا نا کے ہتھے چڑ گیا ، مو لا نا نے اس کو والدین کی قدر و قیمت یاد دلا دی

>لاہور(نیوز ڈیسک )مولانا صاحب نے ‘رن مرید’ کے نام سے شہرت پانے والے نوجوان کی کلاس لے لی۔۔سوشل میڈیا سے شہرت پانے والا رن مرید کے خوب چرچے رہے ہیں تاہم ایک مولانا صاحب کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مذکورہ نوجوان کی مذاحیہ انداز میں کلاس لے رہے ہیں۔مولانا صاحب کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اتنے بیوقوف ہوتے ہیں کہ کہتے ہیں کہ مائیں دوبارہ مل جاتی ہیں لیکن بیویاں نہیں ملتیں۔ایسی ایک پاگلانہ حرکت نوجوان نے کی جس کا کہنا ہے کہ ہمیں ماؤں کو دبانا پڑتا ہے لیکن بیویاں ہمیں دباتی ہیں۔لیکن اس کو یہ نہیں معلوم کہ جب ماں انتقال کر جائے تو محلے سے کئی خواتین آ کر دلاسہ دیتی ہیں کہ بیٹا مجھے اپنی ماں سمجھو۔اور اسی طرح اگر باپ کا انتقال ہو جائے تو محلے کے مرد آ کر کہتے ہیں کہ بیٹا میں تمھارا روحانی باپ ہوں لیکن جب کوئی بیوی مر جائے تو کیا کوئی خاتون آ کر کہتی ہے کہ نہ رو میں تمھاری بیوی ہوں۔واضح رہے سوشل میڈیا پرکچھ عرصہ قبل ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی بیوی کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ ماں باپ تو اور بھی مل جاتے ہیں لیکن بیویاں اور نہیں ملتیں۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کئی افراد نے دیکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔بعد ازاں اسکی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے واضح کیا کہ گزشتہ ویڈیو محض ہنسی مذاق تھی اسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا ،والدین کا نعم البدل دنیا میں کوئی بھی نہیں ہے۔نجی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اسکا کہنا تھا کہ اس نے اپنا وائرل کلپ محض مذاق اور لطف اندوز ہونے کے لیے بنایا تھا لیکن لوگ اس کو سنجیدہ لے گئے۔تاہم ایک مولانا صاحب نے نوجوان کو دچلسپ انداز میں والدین کی قدر و قیمت یاد دلا دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جیسے ہی میری بیٹی جانے لگی تو پولیس والو ں نے ا س کا ہاتھ پکڑ لیا اور انتہائی ۔۔۔خاور مانیکا بتاتے ہوئے رو پڑے

پشاور سے لاهور کا سفر