in

سود کاخاتمہ،اتوار کی بجائے جمعہ کو تعطیل,ہر صوبے میں اسلامی دار القضاء کا قیام، افغانستان میں موجود امریکیوں کی امداد بند،عمران خان کو اہم تجاویز دیدی گئیں،دھماکہ خیز اقدام

اتحاد علماء افغانستان نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ مملکت خداد میں سود اور رباء کا منحوس عمل بند ٗ پاکستان میں اتوار کی بجائے جمعہ کو تعطیل کااعلان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر صوبے میں اسلامی دار القضاء قائم کیا جائے ٗ

ختم نبوت کے قانون میں کسی قسم کی ردو بدل نہ ہو اور نہ ا س سے روگردانی کی جائے ٗ توہین رسالت کی روک تھام کو عالمی قوانین کا حصہ بنایا جائے ٗ مدارس دینیہ کا عالمی سطح پر دفاع کیا جائے اورنصاب اور نظام میں سیاسی اور خط کے مطابق جنائی جرائم کی روک تھام کیلئے ہر صوبے میں ایک اسلامی دار القضاء قائم کیا جائے

تاکہ رشوت ستانی اور ظلم کا راستہ روکا جائے کیونکہ اسلامی حدود قائم کر نا زندگی میں امن کیلئے عمدہ سبب بن سکتا ہے ۔ملک کی حفاظت کے پیش نظر تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں میں اتحاد اور اتفاق کر کے ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے اور اسلامی منافع کے دائرے میں ان کے جائز حقوق دیئے جائیں اگر خدانخواستہ اسی طرح انتشار کی فضاء برقرار رہی تو ا س سے دشمن استفادہ سو اٹھائے گا

حکومتی دست اندازی نہ کیافغانستان مہاجرین اس ملک میں ایک بین الاقوامی اجازت نامے کے تحت اور احسان کی صورت میں ہجرت کر کے آئے ہیں اس زمانے میں جس وقت ان کا وطن کمیونسٹ اتحاد کی طرف سے یرغمال بنایا گیا اس وقت بھی ایک صلیبی یر غل کی آگ جل رہا ہے لہذا وزیر اعظم پاکستان سے گزارش ہے کہ افغان مہاجرین کی اجتماعی مشکلات کو مد نظر رکھا جائے اور ان کو واپس جانے پر مجبور نہ کیا جائےاور نہ ان کیلئے پاکستان میں روز مرہ مشکلات پیدا ہو ں جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

افواج پاکستان بارے متنازعہ بیان، رانا مشہود کے خلاف بڑ ا قدم اٹھا لیا گیا

اپوزیشن اپنے مقصد میں کامیاب ،حکومت بے بس اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوے ایک اور یو ٹرن لے لیا