in

شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے

شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے
بارشیں ہی بارشیں ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جڑاوں شہروں میں بارشوں سے موسم خوشگوار ، شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے ۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات پشار، ملاکنڈ ، چارسدہ ، راولپنڈی ، اسلام آبادودیگرعلاوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے اگلے چند روز کے دوران گرمی کی حدت میں اضافے کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق ماہ ستمبر کے اختتام کے ساتھ ہی مون سون کی بارشوں کا امکان مکمل طورپر ختم ہوچکا ہے ،اسی تناظر میں شہر پر ابر آلود موسم کی صورت میں اثر انداز ہونے والے سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں میں بھی کمی واقع ہورہی ہے

 

۔ اگلے چند روز کے دوران شہر کا مطلع مکمل طورپر صاف رہنے کا امکان ہے جس کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہرسال اکتوبر کا مہینہ درجہ حرارت کے اعتبار سے گرم گزرتا ہے ،تاہم اکتوبر کے اختتام اور نومبر کے آغاز پر شہر کا موسم جزوی طورپر خنک ہونا شرو ع ہوجاتا ہے۔واضح رہے کہ صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 جبکہ ہو امیں نمی کاتناسب 84 فیصد ریکارڈ کیاگیا،شہر کا مطلع مکمل طورپر صاف رہا اور مسلسل دھوپ کی وجہ سے گرمی کا پارہ 35 ڈگری ریکا رڈ کیا گیا، سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔”>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پا کستانی عوام کیلئے اب تک کی بڑی خبر ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم نے دبنگ فیصلہ کر لیا

سعودی عرب پاکستان میں کس چیز پر 12ارب ڈالر لگائے گا؟ سب سے بڑی خوشخبری آ گئی