in

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑ ی کاروائی شہریوں کے سب سے بڑ ے دشمن کو مار دیا گیا

کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا مطلوب ترین ملزم غفار ذکری، اپنے 3 سالہ بیٹے اور ساتھی چھوٹا زاہد سمیت مارا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپکٹر اور ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق زخمی سب انسپکٹر کی حالت تشویشناک بتائی گئی، جنہیں پیٹ میں گولی لگی ہے جکہ ایک کانسٹیبل کو ٹانگ میں گولی لگی، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے،

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا، جس میں سب مشین گنز (ایس ایم جی)، دستی بم، آوان بم، درجنوں گولیاں اور کئی میگزینز شامل ہیں،غفار ذکری کے خلاف آپریشن میں 15 سے زائد پولیس موبائلوں نے حصہ لیا،واقعے کے بعد لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا،غفار ذکری اور اس کا ساتھی چھوٹا زاہد لیاری گینگ وار کے مطلوب ترین ملزمان تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مدارس کو دہشت گردی سے منسوب کرنا ناانصافی ہے،وزیر اعظم کا دنیا کو دو ٹوک پیغام

سوشل میڈیا پر عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف مہم انڈیا کے کن شہروں سے چلائی جا رہی ہے اور مقصد کیا ہے