in

قبر انتظار کرتی ہے ۔۔۔۔

ایک آدمی نے ایک خواب دیکھا ۔ ایک شیر اس کے پیچھے کاگی دیر سے بھاگ رہا ہے۔ وہ اپنی جان بچانے کے لیے ۔ ایک درخت پر چڑ گیا ، اس نے جب ادھر ادھر دیکھا ۔ کوئی بھی نہیں تھا ۔ اس نے جب دیکھا کہ نیچے شیر اس کا انتظار کر رہا ہے ۔ اس نے دیکھا کہ جس شاخ پر وہ بیٹھا ہوا ہے ۔ اس پر ایک سفید اور کالے رنگ کا چوہا ہے ۔ جو وہ شاخ تیزی سے کھا رہے ہیں ۔ اسی شاخ کے نیچے ایک کنواں ہے جس میں ایک کالا بڑا سا سانپ منہ کھولے بیٹھاہے ۔وہ بہت پریشان ہو گیا ، اس نے دوسری طرف دیکھا جہاں شہد کی چھتہ ہے اس میں سے شہد ٹپک رہا ہے ۔ اور وہ اس شہد کو پینے کا شوق بھی رکھتا ہے ۔ جب وہ ایک قطرہ پیتا ہے تو وہ مگن ہو جاتا ہے ۔
کچھ دیر بعد وہ شاخ ٹوٹ جاتی ہے جہاں وہ بیٹھا ہوا ہے ۔ ساتھ اس کیآنکھ کھل جاتی ہے ۔
وہ اس خواب کی تعبیر کی خواہش میں نکل جاتا ہے ۔اس کو معلوم ہو تا ہے کہ جو شیر اس کے پیچھے ہوتا ہے وہ اس کی موت ہے ۔ جوہر وقت اسکا پیچھا کرتی ہے ۔ اور وہ دو چوہے اس کا دن اور رات ہیں ۔ جو آ جارہے ہیں ، اور وہ جو شہد کا چھتہ ہے وہ اس کا دنیا کا شغل ہے ، جس میں وہ مگن ہے ۔ اس کو آخرت کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ اور نیچے جو سانپ منہ کھولے بیٹھا ہے وہ اسکی قبر ہے ۔ جو اسکا انتطا ر کر رہی ہے ۔
ہم اس دور میں آج کل اپنی مستیوں میں اس قدر میں کھوئے ہوے ہیں ۔ کہ ہم لوگ اپنی آخرت بھی بھول بیٹھے ہیں ۔اور ہمیں اس بات کا علم بھی نہیں ہے کہ ہمارا کفن کا کپڑا بھی مارکیٹ میں آ گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سو ڈالر ۔۔۔

نواز شریف کی سیکورٹی پر تعینات اہلکار آپس میں لڑ پڑے