in

نجاب میں تجاوزات کیخلاف آپریشن وزیر خارجہ شا ہ محمود قر یشی بھی نہ بچ سکے، بڑی خبر آگئی

“پنجاب میں تجاوزات کیخلاف آپریشن
وزیر خارجہ شا ہ محمود قر یشی بھی نہ بچ سکے، بڑی خبر آگئی
ملتان (نیوز ڈیسک ) پنجاب میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، وزیر خارجہ کی جائیداد بھی منہدم کردی گئی، ملتان کے علاقے دولت گیٹ میں آپریشن کے دوران شاہ محمود قریشی کے ڈیرے کے باہر بنا چوراہا اکھاڑ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان میں تجاوزات کیخلاف آپریشن شدت اختیار کرگیا ہے۔ ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے علاقوں خونی برج، دہلی گیٹ اور دولت گیٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں تجاوزات ختم کردیں۔ آپریشن کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ڈیرے کے باہر بنا چوراہا بھی توڑ دیا گیا۔ گلشن مارکیٹ میں ضلعی انتظامیہ کے ملازمین اور پولیس اہلکاروں کو تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران تاجروں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ نوٹسز دیے بغیر ان کی دوکانیں اور تجاوزات گرائیں جا رہی ہیں جس سے ان کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کلین اپ بلا تفریق جاری رہے گا۔”>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اس شخص نے پنجاب کا حلیہ بگاڑ دیا ہے

سعودی عرب عمران خان پر اتنا مہربان کیوں ہے؟ اصلی راز فاش ہوگیا