in

وزیرِ خارجہ کا جنر ل اسمبلی سے خطاب کے دنیا بھر میں چرچے،پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ کشمیری امنگوں کا ترجمان ہے، مقبوضہ کشمیرمیں زبردست خیر مقدم

پاک بھارت تنازعہ ہمیشہ سے ہی چلتا آرہا ہے جس کا حل آج تک نہیں نکلا چاہے وہ کوئی بھی گورنمنٹ ہو ہر حکومت نے بھارت سے تنازعہ حل کرنے کی کوشش کی ہے اور ہمیشہ مزاکرات کرنے کی دعوت دی ہے لیکن بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے اور کبھی اس مسلے کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ کوشش نہیں ک

ی پاکستان میں اقتدار سمبھالنے کے بعد آنے والی حکومت نے بھی ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کے لئے دعوت دی جس پر بھارت کا رویہ نہیں بدلہ اور بھارت ہٹ دھرمی پر اتر آیا جس کا ذکر اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کیا

جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی بھی مزاکرات کے لئے سنجیدہ تھا ہی نہیں ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور بھارت نے ہمیشہ پاکستان میں بزدلانہ دہشتگردانہ کاروائیاں کی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اے پی ایس اور مستونگ حملوں کے دہشت گردوں کی پشت پناہی بھارت نے کی اور مقبوضہ کشمیر پر بھی بھارت نے بے انتہا مظالم دھائے-

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اس بیان پر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے وزیر خارجہ کی اس تقریر کی تعریف کی اور بیان کو سراہا کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں امن کے بغیر خطے میں امن نہیں ائے گا انہوں نے کہا کے بھارتی وزیر خارجہ سشما سراج کا خطب جھوٹ کا پلندہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

منشیات کی لعنت نے نجی تعلیمی اداروں میں بری طرح پنجے گاڑھ لئے،یونیورسٹیوں، کالجوں کے بعد سکولوں میں بھی منشیات فروشی عروج پر،افسوسناک انکشافات

میں کسی بدمعاش کو پاکستان میں رہنے نہیں دوں گا، چیف جسٹس کادو ٹوک اعلان