in

پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی رہنما نا اہل مگر شاہ محمود خوشی سے نہال ۔۔ جانتے ہیں اس خوشی کی وجہ کیا ہے ؟ حیران کن انکشاف

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 217 کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔۔الیکشن کمیشن نے پی پی 217 ملتان سے کامیاب امیدوار محمد سلمان کو نااہل کردیا۔۔الیکشن کمیشن بے پی پی 217 سے محمد سلمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔میدڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی پی 217 کا الیکشن کالعدم قرار دے دیا۔۔الیکشن کمیشن نے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔
پی پی 217 ست آزاد امیدوار محمد سلمان نے شاہ محمود قریشی کا شکست دی تھی۔۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلہ میں بتایا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق محمد سلمان کی عمر 25 سال سے کم ہے۔واضح رہے شاہ محمود قریشی نے ملتان کی پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 217 سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے نوجوان رہنما سلمان نعیم کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا ئی تھی۔
شاہ محمود قریشی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم پی اے کے ایک شناختی کارڈ میں نام محمد سلمان اور دوسرے میں سلمان نعیم درج ہے۔ پی پی217 کے الیکشن میں دوسرے نمبر پر رہا۔ لیکن غلط بیانی کرنے پر سلمان نعیم کو نااہل قرار اور مجھے کامیاب قرار دیا جائے۔ سلمان نعیم کیخلاف آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت بھی
کارروائی کی جائے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سلمان نعیم کیخلاف دائر درخواست سے متعلق بطور فریق اپنا جواب جمع کرایا ہے۔ درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سلمان نعیم نے اپنی اصل تاریخ پیدائش بھی چھپائی ہے۔ اصل شناختی کارڈ کے مطابق سلمان نعیم کی تاریخ پیدائش 28 جنوری 1994 ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم کیخلاف شہری شعیب ہاشمی کی جانب سے بھی درخواست دی گئی ہے۔
جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ سلمان نعیم تحریک انصاف کے نوجوان رہنما ہیں تاہم ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے شاہ محمود قریشی کیخلاف آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا اور فتح حاصل کی تھی۔ بعد ازاں سلمان نعیم نے تحریک انصاف میں ہی دوبارہ شمولیت اختیار کر لی تھی۔ سلمان نعیم کی فتح کے باعث ہی شاہ محمود قریشی کا وزیراعلی پنجاب بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آرمی چیف کی زیرصدارت اہم ترین کور کمانڈرز کانفرنس، عسکری قیادت کی جانب سے حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا، بھارت کی چیخیں

ہم دوست سمجھتے رہے مگر کویت نے پاکستان کو بڑا جھٹکا دیدیا ۔۔ ایسا کام کر ڈالا کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گ