in

پاکستان کے تمام بینک مل کر بھی نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ نہیں بنا سکتے، دبئی اور ترکی کی حکومتیں بھی ایسے منصوبوں میں کیسے ناکام ہوئیں، کپتان کے سب سے بڑے حمایتی نے کپتان کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی ارشاد بھٹی اپنے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ اب بات کرتے ہیں ’نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم‘ کی، 50لاکھ گھر 5سالوں میں، مطلب ایک سال میں 10لاکھ گھر، ایک مہینے میں 83333، ایک دن میں2700 اور ایک گھنٹے میں 115گھر، ابھی تک زمین کا اتاپتا نہ سرمایہ کاری کی خبر، نقشہ نہ کوئی ماڈل، سعودی ریلیف کے بعد بھی چین، آئی ایم ایف سے قرضے لینے پر مجبور پاکستان جسے قرضوں کا سود اتارنے کیلئے قرضہ لینا پڑ رہا، اسے اس منصوبے کیلئے ایک سو 80بلین ڈالر چاہئیں، سنا جا رہا بینکوں کا کنسورشیم بنے گا، زیادہ پیسہ بینک دیں گے، فرض کر لیں،
بینک فنڈنگ کریں گے، مگر کتنی، اس منصوبے کیلئے چاہئے 48کھرب سالانہ جبکہ اپنے تمام بینک سب منصوبے چھوڑ چھاڑ کر صرف نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں پیسہ لگا دیں تو یہ پیسہ بنے 13کھرب سالانہ، اب گھر بنانے کیلئے سریا، سیمنٹ، اینٹیں بھی چاہئے، باقی چھوڑیں، سیمنٹ کو لے لیں، سالانہ 10لاکھ گھروں کیلئے سیمنٹ چاہئے 2کروڑ ٹن، جبکہ ہماری سیمنٹ انڈسٹری بمشکل 82لاکھ سے ایک کروڑ ٹن دینے کے قابل اور پھر یہ الگ کہانی کہ اگر گھر تعمیر ہو ایک روپے کا تو انفرااسڑکچر پر لگیں 4روپے، پانی، بجلی، گیس، اسپتال، کھیل کے میدان، پارک، اسکول، سڑکیں، سیوریج سسٹم اور نجانے کیا کیا،
یہ پیسہ کہاں سے آئے گا۔یہ بھی ذہنوں میں رہے کہ 50لاکھ گھر وہاں بنائے جارہے، جہاں زیادہ تر ہاؤسنگ منصوبے عدالتوں میں پڑے ہوئے، جہاں اکثر ہاؤسنگ اسکیمیں نیب کی فائلیں بن چکیں، جہاں زیادہ تر سرکاری ہاؤسنگ پروجیکٹ متنازعہ ٹھہرے، جہاں 10شہروں، سو2 سو عمارتوں اور سٹرکوں کے نام تو نئے رکھ دیئے گئے مگر 70سالوں میں اسلام آباد کے علاوہ کوئی نیا شہر نہ بن سکا، جہاں 7دہائیوں بعد ایک کروڑ 10لاکھ گھر، جن میں 55فیصد گھر بین الاقوامی ہاؤسنگ معیار کی زبان میں کچی آبادیاں، جہاں عوام کو بھٹو کا نہ روٹی، کپڑا نہ مکان ملا، جہاں جونیجو صاحب کی ’اپنی بستی‘ اسکیم فلاپ ہوگئی، جہاں 1996میں بی بی کا ہاؤسنگ منصوبہ کامیاب نہ ہو ا، جہاں 1997میں نواز شریف کا ’میرا گھر‘ منصوبہ 20ہزار ایکٹر زمین لینے تک ہی محدود رہا، جہاں2014 میں نوا ز شریف کا ’اپنا گھر‘ بھی نہ چل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ درخت گزشتہ کتنے سو سال سے پاکستان میں گرفتار ہے؟وجہ ایسی کہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

اللہ رب العزت کے کرم سے اب دنیا کے فرش پر ہی نہیں بلکہ آسمان کی چھت پر بھی ہوگا پاکستان ۔۔عمران خان کی طلسماتی شخصیت کا کمال ۔۔ تاریخی اعلان کر دیا گیا