in

پاکستان کے پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی.صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ملک میں پانی کا بحران شدت اختیار کرنے والا ہے پینے تک کا صاف پانی میسر نہیں ہے جس بات کا نوٹس چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی لیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں پانی کے مسلے کو سنجیدہ لینا چاہیے یہ ہماری آنے والی نسلوں کی زندگی کا سوال ہے-

تفصیلات کے مطابق صرف ایک ہی دن میں پانی کے ذخائر میں انتہائی کمی واقعہ ہو گئی ہے جو بہت خطرناک بات ہے اور صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے دو ماہ بارشوں کے کوئی امکان نہیں ہے اعداد و شمار کے مطابق

صرف ایک ہی روز میں پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 71 ہزار مکعب فٹ کمی کے بعد 58 لاکھ 79 ہزار مکعب فٹ کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔ پانی کی قلت کے باعث گندم، آم اور کیلے کی فصل متاثر ہوسکتی ہے۔ پانی کی قلت سے نمٹنے کے لیے ارسا سے منصفانہ منصوبہ بندی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں، امن کے لیے مسئلہ کشمیر کاحل ضروری شاہ محمود قریشی کا امریکی حکام کو دو ٹوک پیغام

عمران خان نے منظوری دے دی حکومت کا سب سے بڑ ے سرکاری ادارے کے سربراہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ