in

پا کستانی عوام کیلئے اب تک کی بڑی خبر ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم نے دبنگ فیصلہ کر لیا

“پا کستانی عوام کیلئے اب تک کی بڑی خبر ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم نے دبنگ فیصلہ کر لیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا میکانزم بنایا جائے کہ عدالتیں کیسز کو جلد نمٹا سکیں،عام آدمی کو سستے، تیز اور آسان انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ترجیح ہے، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں نیب قوانین، انسداد دہشتگردی ایکٹ، پری ایمپشن لاز میں تبدیلی کےامور پرغور کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں وزارت قانون وانصاف اورمتعلقہ محکموں نے وزیراعظم کو قانونی امور پر تفصیلی بریفنگ دی

 

۔ وفاقی وزیر قانون وانصاف فروغ نسیم نے موجودہ نظام انصاف میں خامیوں، تفتیش اور استغاثہ کے امور کی بہتری پربریفنگ دی۔ نیب قوانین، انسداد دہشتگردی ایکٹ ،پری ایمپشن لاز میں تبدیلی کےامور پر غور کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرمنل جسٹس سسٹم میں ریفارمز میری حکومت کا اہم ترین ایجنڈا ہیں۔ عام آدمی کو سستے، تیز اور آسان انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ترجیح ہے۔ ایسا نظام بنانا چاہتے ہیں کہ عدالت سے عام آدمی کو جلد انصاف مل سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسا میکانزم بنایا جائے کہ عدالتیں کیسز کو جلد نمٹا سکیں۔ اعلامیہ کے مطابق نیب قوانین، انسداد دہشتگردی ایکٹ ،پری ایمپشن لاز میں تبدیلی کےامور پر غور کیا گیا۔ایویڈینس کمیشن، متنازع امور کے متبادل نظام، آربیٹریشن سسٹم کے لیگل فریم ورک پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اسی طرح قانون کرایہ داری اور دیگر قوانین کے غلط استعمال سے متعلق ترامیم پر غور کیا گیا۔مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے ایگزیکٹو ڈائریکٹرنیوٹیک نے ملاقات کی، جس میں ذوالفقاراحمد چیمہ نے وزیر اعظم کو نیوٹیک کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قطرمیں فٹ بال ورلڈ کپ اورایکسپو میں ملازمتوں کیلئے ہنرمندوں کوتیارکیا جائے۔ نوجوانوں کوباعزت روزگارکی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نوجوانوں کوبین الاقوامی معیار کی ٹریننگ دی جائے گی۔وزیر اعظم نے نیوٹیک کوہدایت کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کوٹریننگ فراہم کی جائے۔ سی پیک سے متعلق شعبوں میں ٹریننگ کی فراہمی پرخصوصی توجہ دی جائے۔”>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تحریک انصاف کے اہم ترین رکن صوبائی اسمبلی نے سب کو پیچھے چھو ڑ دیا ،ڈیم فنڈ میں اتنے لا کھ جمع کر وا دئے کہ پر کو ئی دیکھتا رہ گیا

شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے