in

چودھری سرور کی اہلیہ کی 50 لاکھ کی گھڑی چوری

ساہیوال (نیوزڈیسک) گورنر پنجاب چودھری سرور کی اہلیہ کی قیمتی گھڑی چوری ہوگئی۔ گھڑی کی قیمت پچاس لاکھ بتائی جاتی ہے۔ روزنامہ دنیا کے مطابق بیگم پروین سرور ٹی ایم اے ہال چیچہ وطنی میں سرور فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔
وہ گھڑی اتار کر نماز پڑھنے گئیں تو واپسی پر گھڑی غائب تھی۔پولیس کے خصوصی سکواڈ کی موجودگی میں چوری کی واردات نے سب کو ششدر کردیا۔ اعلیٰ حکام نے پولیس تھانہ سٹی کو 24 گھنٹے کے اندر چور کا سراغ لگا کر گھڑی برآمد کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’ بے نظیر بھٹو جمعیت علمائے اسلام کے رہنما قاری شیر افضل کے خواب میں آئیں اور کہاکہ زرداری صاحب سے جا کر کہو کہ ۔ ۔ ۔‘‘ سینئر صحافی کا ایسا انکشاف کہ کھلبلی مچ گئی ، ہرپاکستانی حیران پریشان رہ گیا

ملک کے بڑے بینک پر سائبر حملہ کروڑوں روپے چوری ہو گئے