in

چیف جسٹس سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات ،ڈیمز فنڈز کے لئے 10 کروڑ کا چیک پیش کردیا

ڈیم بنانے کی مہم پاکستان میں پورے زوروشور سے جاری ہے جس میں حکومت کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ ڈال دیا ہے اور مہم مزید زور پکڑتی نظر آرہی ہے جس کا نمونہ آپ نے چند روز قبل دیکھا جب وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کی مہم کا حصہ بننے کا اعلان کر دیا تھا

جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں سے مدد کی اپیل بھی کی تھی -جس کے بعد اس فیصلے کو مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا- تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) کپملیکس اسلام آباد کا دورہ کیا

جہاں انہوں نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی اس موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایئرفورس افسروں کو ملک میں عدلیہ کے کردار پر لیکچر بھی دیا۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ڈیم فنڈ کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کو دس کروڑ روپے کا چیک بھی پیش کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آپریشن صرف طاقتور کے خلاف ہے،نا جائز کمرشل تعمیر کسی کی بھی ہو نہیں چھوڑیں گیں ،سینئر وزیر پنجاب کی جانب سے سخت ہدایت جاری

حنیف عباسی کو پہلے اڈیالہ پھر اٹک جیل اور اب راتوں رات کہاں اور کیوں منتقل کردیا گیا؟تفصیلات سامنے آگئیں