in

کوہلی کو ایشیا کپ سے کیوں باہر کیا گیا ؟ بھارتی کوچ نے چپ کا روزہ توڑ دیا ، ایسی بات کہہ دی جان کر آپ حیران رہ جائینگے

“کوہلی کو ایشیا کپ سے کیوں باہر کیا گیا ؟ بھارتی کوچ نے چپ کا روزہ توڑ دیا ، ایسی بات کہہ دی جان کر آپ حیران رہ جائینگے
اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے کپتان ویرات کوہلی کو ایونٹ میں آرام دینے کی وجہ بتادی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق گلف نیوز کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ’ویرات کوہلی ایک مضبوط کھلاڑی ہیں، انہیں میدان سے ہرگز دور نہیں رکھا جاسکتا، لیکن پھر بھی انہیں آرام کی ضرورت تھی‘

 

۔اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے روی شاستری کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کو آرام دینے کی وجہ انہیں ذہنی سکون فراہم کرنا تھا، وہ کرکٹ سے تھوڑا دور ہو کر ذہنی سکون حاصل کریں اور آئندہ سیزن کے لیے تازہ دم رہیں۔بھارتی کوچ نے بتایا کہ مستقبل میں مزید کھلاڑیوں کو اسی طرح آرام دینے کا ارادہ ہے، جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ جسپریت بمرا اور بھوونیشور کمار ٹیم کے لیے کتنے اہم کھلاڑی ہیں، تاہم ہمیں ان جیسے کھلاڑیوں کو تازہ دم اور توانا رکھنا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے ایشیا کپ میں ویرات کوہلی کو ڈارپ کردیا گیا تھا جبکہ قیادت کی ذمہ داری روہت شرما کو سونپ دی گئی تھی۔روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ویرات کوہلی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے اور وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔”>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اتوا ر کی بجائے جمعہ کوچھٹی ۔۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

چو ہدری سرور کی چھو ڑی کو نشست پر الیکشن کے نتا ئج آگئے، تحریک انصاف کو بڑا سر پرائز مل گیا