in

ہم دوست سمجھتے رہے مگر کویت نے پاکستان کو بڑا جھٹکا دیدیا ۔۔ ایسا کام کر ڈالا کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ‏ہم دوست سمجھتے رہے مگر کویت نے پاکستان کو بڑا جھٹکا دیدیا ۔۔ ایسا کام کر ڈالا کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا ۔کویت کے سب سے بڑے اخبار نے پاکستانی بیوروکریٹ کی چوری کی خبر چھاپ دی – پوری قوم کو شرمندہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پورے پاکستان کا سر اس وقت شرم سے جھک گیا جب ایک گریڈ 20 کے افسر ضرار حیدر نے کویتی وفد کا پرس چرا لیا تھا۔چوری کے واقعے کے بعد ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی تھی جس میں سینئیر افسر کو کویتی وفد کا پرس چراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کویت کے ایک معروف اخبار نے اس متعلق خبر بھی چھاپی ہے اور ساتھ ہی سینئیر افسر کی پرس چوری کرنے کی تصاویر بھی چھاپی ہیں۔جس کی وجہ سے پوری قوم کا سر شرم سے ایک بار پھر جھک گیا ہے۔ واضح رہے گذشتہ روز وفاقی حکومت نے کویتی وفد کے رکن کا بٹوہ چوری کرنے والے گریڈ 20 کے افسر ضرار حیدر کو معطل کر دیا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ضرار حیدر کی معطلی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا تھا۔ سینئیر افسر ضرار حیدر کے خلاف سول سروس ایکٹ 1973کے تحت کاروائی کا حکم دیا گیا۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ضرار حیدر کو معطل کردیا ہے۔ ضرار حیدر پر کویتی وفد کا پرس
چوری کرنے کا الزام تھا،ضرار حیدر کو معطل کر کے پرس چوری کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باضابطہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔خیال رہے وزارت اقتصادی امور میں کویتی وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی تھی۔
اس ملاقات کے دوران گریڈ 20 کے سرکاری افسر نے پاکستان آنے والے کویتی وفد کے سربراہ کا بریف کیس اور پرس چوری کرلیا ۔ کویتی وفد کے سربراہ وزارت اقتصادی امور میں مذاکرات میں مصروف تھے جب ان کا بریف کیس اورپرس چوری ہوگیا۔ واقعے کا
سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن غضنفر جیلانی نے موقع پر ہی تحقیقات کی ہدایت دی۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد جب سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئی تو واقعے میں ضرار حیدر نامی 20 ویں گریڈ کے افسر اس شرمناک کام میں ملوث پائے گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہی ضرار حیدر کی نشاندہی کی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں گریڈ 20 کےافسرضرارحیدرکو دونوں چیزیں چوری کرتےدیکھا گیا۔ ضرار حیدرڈی ایم جی کےگریڈ 20 کےافسرہیں۔ ضرارحیدرکے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سیکریٹری اقتصادی امور نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ضرارحیدرکےخلاف ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری ای اے ڈی ضرار حیدر کو گرفتار کر کے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا جبکہ پاکستانی حکام نے کویتی وفد سے اس حوالے سے معذرت بھی طلب کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی رہنما نا اہل مگر شاہ محمود خوشی سے نہال ۔۔ جانتے ہیں اس خوشی کی وجہ کیا ہے ؟ حیران کن انکشاف

جا اللہ تجھے کعبہ کا امام بنائے۔۔