in

میں کسی بدمعاش کو پاکستان میں رہنے نہیں دوں گا، چیف جسٹس کادو ٹوک اعلان

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اپنے دبنگ انداز کی وجہ سے کافی مشہور ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستانی قوم کے ہیرو بنتے نظر آتے ہیں جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ کرپٹ مافیا کے خلاف کھل کر سامنے آگئے

ہیںجس کا نمونہ اکثر وہ سپریم کورٹ میں اعلی کرپٹ افسروں کی سرزنش کر کے پیش کرتے ہیں-جس کی وجہ سے کچھ سیاستدان بھی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے نالاں نظر آتے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں قبضہ گروپ منشا بٹ کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر اورایم پی اے ندیم عباس بارا کو عدالت میں طلب کیا

سماعت کے دوران کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر اورایم پی اے ندیم عباس بارا کا کہنا تھا کہ وہ منشا بٹ کونہیں جانتے اور میں نے آئی جی کو فون کیا جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بلائیں آئی جی کو عدالت میں چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے کیا بدمعاشی شروع کر دی ہے عوام نے اس لئے آپ کو ووٹ دیے انہوں نے مزید کہا کہ اگر انکوائری میں آپ مجرم نکلے تو بطور ایم این اے آپ واپس نہیں جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیرِ خارجہ کا جنر ل اسمبلی سے خطاب کے دنیا بھر میں چرچے،پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ کشمیری امنگوں کا ترجمان ہے، مقبوضہ کشمیرمیں زبردست خیر مقدم

ضمنی انتخاب سے قبل ہی بڑی کامیابی،پاکستان کی بڑ ی سیاسی جماعت کے تمام امیدواروں نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا