in

یا میرے خدا اتنا پروٹوکول ۔۔۔! صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ شاپنگ کیلئے نکلیں تو کس قدر پروٹوکول تھا ؟ عمران خان نے سارے دعوے خاک میں مل گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تبدیلی کی دعویدار تحریک انصاف کے صدر عارف علوی کی اہلیہ کے پروٹوکول میں سڑکیں بند ، چار گاڑیاں بھی آگے پیچھے پھرتی رہیں۔شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔تفصیلات کے مطابق ہر سیاستدان جب اقتدار میں آنا چاہ رہا ہوتا ہے تو وہ عوام کے دل موہنے کے لیے پروٹوکو ل نہ لینے کے
ہرے باغ عوام کو دکھاتا ہے مگر جیسے ہی اقتدار کی مسند قدموں تلے آ جاتی ہے تو وہی پروٹوکول کی نفی کرنے والا سیاستدان بادشاہ سلامت کی طرح 30یا 40گاڑیوں کے ہجوم میں عوام کے سامنے دندناتا پھرتا ہے۔
پروٹوکول ہمارے ہاں ایک ایسا مسئلہ بن چکا ہے جس کے بہت سے نقصانات عام شہریوں کو اٹھانے پڑتے ہیں ۔اکثر پروٹوکول کے باعث منظر عام پر آنے والے افسوسناک واقعات میڈیا اور خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں مگر اس کے باوجود ہمارے سیاستدانوں اور لیڈران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ تحریک انصاف کی
حکومت نے ملک بھر سے پروٹوکول کے خاتمے کے لیے اقدامات کئیے تو شہریوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تبدیلی کے دعویداروں نے اس حوالے سے کچھ مثالیں بھی پیش کیں لیکن کچھ واقعات نے تمام کئیے کرائے پر پانی بھی پھر دیا ہے۔آج کل صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ کا پروٹوکول خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔۔صدر مملکت کی اہلیہ خریداری کے لیے گئیں تو ان کے اعزاز اور پروٹوکول میں اطراف کی سڑکیں بند کردی گئیں جبکہ ان کی گاڑی کے ساتھ چار گاڑیوں کا قافلہ بھی موجود تھا۔
اس شاہانہ ٹھاٹ باٹھ کو ایک شہری نے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرلیا اور اسے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا ،جس کے بعد صارفین کی جانب سے اس تبدیلی کی خاصی کلاس لی جارہی ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے پھی صدر پاکستان کی اہلیہ کے پروٹوکول کی ایک ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ عارف علوی کی
اہلیہ ائیر پورٹ سے نکلتے ہی قطار میں لگی گاڑیوں کی جانب بڑھتی ہیں اور ان میں سے ایک گاڑی میں سوار ہو جاتی ہیں، ویڈیو بنانے والے شخص کو ائیر پورٹ پر موجود سکیورٹی گارڈ نے ویڈیو بنانے سے منع کیا تو اس نے مزاحمت کی اور صدر مملکت کی اہلیہ کے لیے لگے روٹ کے مناظر دکھائے۔
اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ کے لیے ائیر پورٹ پر شاہانہ پروٹوکول اور سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ۔ اس ویڈیو میں صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ کا چہرہ ظاہر نہیں ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

علیم خان کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ جاری ،ایاز صادق کو بڑی کامیابی مل گئی

عمران خان پاکستان کیلئے خوش قسمت ثابت ہوئے ۔۔ ایٹمی میدان میں ایسی شاندار کامیابی کہ امریکہ اور بھارت بھی پریشان ہو جائیں گے