in

نیب نے اہم ترین سا بق سیا سی شخصیت کو گر فتار کر لیا

نیب نے اہم ترین سا بق سیا سی شخصیت کو گر فتار کر لیا
لاہور(نیوز ڈیسک ) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق رکن صوبائی اسمبلی قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیا۔ نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے۔قیصر امین بٹ پیراگون سٹی سکینڈل میں دوسری اہم شخصیت ہیں جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

ان سے قبل پیراگون سوسائٹی کے مالک ندیم ضیاء کے کزن کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے جس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کو بھی اس کیس میں نیب میں کی جانب سے طلب کیا جا چکا ہے اور کیس کے متعلق ان سے تفتیش کی جا چکی ہے۔نیب حکام نے قیصر امین بٹ کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے”>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لند ن ہسپتال سے چوہدری نثار بارے افسو سنا ک خبر آگئی

اسحا ق ڈار بھی آخر کا ر اپنے انجام کو پہنچ ہی گئے