in

نواز شریف کی سیکورٹی پر تعینات اہلکار آپس میں لڑ پڑے

سابق وزیراعظم نواز شریف کی سیکورٹی پر تعینات اہلکار آپس میں لڑ پڑے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ نواز شریف جب آج العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت میں پیشی کے لیے لاہور سے اسلام آباد آئے تو وہ خصوصی طیارے کے ذریعے سے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔

اس موقع پر نواز شریف کو لے جانے کے لیے سیکورٹی پر تعینات اسلام آباد پولیس اور ایلیٹ اسکواڈ کے جوانوں کے درمیان آپس میں جھگڑا ہوا۔اہلکاروں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔کچھ سیکورٹی اہلکاروں کو اندازہ ہوا کہ یہاں میڈیا بھی موجود ہے اور ہماری ریکارڈنگ ہو رہی ہے تو کچھ ساتھی اہلکاروں نے لڑائی ختم کروائی۔تاہم سیکورٹی اہلکاروں کی آپس میں لڑنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی جب کہ نوجوانوں نے میڈیا کو موقف دینے سے بھی انکار کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قبر انتظار کرتی ہے ۔۔۔۔

اہم دن پر چینی وزیراعظم کے لیے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام اور نیک تمناؤں کا اظہار