in

ہدایات جاری ،پنجاب کے تمام 10687 سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو اب کیا کرنا ہو گا وزیر صحت نے شاندار اعلان کر دیا

ویسے تو جب سے نئی گورنمنٹ نے پاکستان میں اقتدار سمبھالا ہے تب سے ہی حکومت کو کافی مشکلات کا سامنا ہے حکومتی وزرا کی کارگردگی بھی کوئی خاص نہیں ہے جس کی وجہ سے ان پر تنقید بھی ہو رہی ہے لیکن ایسے میں کچھ وزرا اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں جن میں پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام شامل ہے

صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لئے ڈاکٹر یاسمین راشد انتہائی مثبت اقدامات اٹھا رہی ہیں انہوں نےپنجاب کے تمام 10687 سپیشلسٹ ڈاکٹروں کیلئے مفت تربیتی کورسز کروانے کا فیصلہ کیا ہے- تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب گورنمنٹ نےپنجاب کے تمام 10687 سپیشلسٹ ڈاکٹروں کیلئے مفت تربیتی کورسزکروانے کا فیصلہ کیا ہے

جن کو تربیت کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز فراہم کرے گا یہ فیصلہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے دورے کے دوران اجلاس میں کیا صدر سی پی ایس پی پروفیسر ڈاکٹر ظفراللہ چودھری نے وزیر صحت کو کالج کی سرگرمیوں اور پروگراموں پر بریفنگ دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا کا سب سے ناقابل اعتبار رہنما کون ،عالمی سروے رپورٹ جاری

بھارتی سرکار پر جنگ کا جنون سوار پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی اسلحہ اور ٹینک آنا شروع