in

سابقہ سزا یافتہ وزیراعظم نے صرف بلٹ پروف گاڑیاں بلکہ چوبیس لاکھ کے کتے بھی خریدے، مراد سعید کے حیرت انگیز انکشافا

عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد حکومت نے عوام کو وزیراعظم ہاؤس کا شاہانہ انداز دکھانے کا فیصلہ کیا اور موقف اختیار کیا گیا کے سابق وزیراعظم کیسے شاہانہ انداز میں رہا کرتے تھے جس کے سلسلے میں حکومت نے لگژری گاڑیاں میں عوام کو دکھائیں اور انہیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا جس کے ساتھ ساتھ بھینسوں کی بھی نیلامی کر دی گئی-

اب وزیر مملکت برائے مواصلات مرد سید نے یہ انکشاف کیا ہے کہ سابقہ سزا یافتہ وزیراعظم نے صرف بلٹ پروف گاڑیاں بلکہ چوبیس لاکھ کے کتے بھی خریدے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کا جتنا بیڑا غرق کیا تھا ن لیگ نے اس سے بھی دو ہاتھ آگے نکل کر ملک کو تباہ کر دیا ہے بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ تھا جب کہ ن لیگ کی گورنمنٹ میں وہ سات ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

منگل کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کو جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت مواصلات مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم نے کہہ دیا کہ مدینہ کی اسلامی فلاحی ریاست بنانی ہے اس سے کسی کو کیا گلہ ہو سکتا ہے ، کوئی اعتراض کررہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی کیوں بنایا جارہا ہے قوم کو اچھی طرح یاد ہے کہ ان لوگوں نے اداروں کے ساتھ کیا کیا ہے باہر سے گورے کو بلا کر پی آئی اے اس کے حوالے کیا گیا جنہوں نے پی آئی اے کا جہاز چوری کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان نے منظوری دے دی حکومت کا سب سے بڑ ے سرکاری ادارے کے سربراہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ

معروف صحافی نےمریم نواز کے خلاف رانا مشہودکا شرمناک انکشاف فاش کر دیا