in

پاکستان سے کھیلنے سے انکار،بھارتی ہٹ دھرمی برقرار آئی سی سی پر بھی دباؤ ڈالنا شروح

بھارتی حکام نے کہا کہ فی الحال پاکستان کے ساتھ سیریز ممکن نہیں۔ ذرائع کے مطابق سماعت کے تیسرے روز کے پہلے سیشن میں بھی بھارتی حکام اپنا موقف پیش کریں گے۔۔پاکستان سے طے شدہ سیریز کھیلنے سے انکار پر بھارت کےخلاف آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں قانونی جنگ جاری ہے

جس میں گزشتہ روز سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بطور گواہ پیش ہوئے۔دونوں ممالک کے تنازع کو سننے والا پینل مائیکل بیلوف اور جان پالسن انابیلے بینٹ پر مشتمل ہے۔پی سی بی کی جانب سے ہائیکورٹ کے ایڈووکیٹ خواجہ احمد حسین، لندن کے وکیل الیگزینڈروز پینادیز، پی سی بی کے جی ایم لیگل افیئر سلمان نصیر اور وکیل ابراہیم حسین نمائندگی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 2014 ءمیں ہونےوالے معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کو 2015ءسے 2023 ءکے دوران 6 دوطرفہ سیریز کھیلنا تھیں تاہم بھارت بعدازاں معاہدے سے مکر گیا۔۔پی سی بی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت 70 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ ہماری فوج ہے اور یہ ہمارے دفاع کے لئے ہے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بات کرناملکی سا لمیت کونقصان پہنچانے کے مترادف ہے یاسمین راشد برس پڑیں

ٹرمپ کا شاہ سلمان کو دو ٹوک پیغام