in

عمران خان کے چا ہنے والو ں کو مبارک ہو بنی گالہ سے خاتون اول بشریٰ بی بی کے حوالے سے دھماکہ خیز خوشخبری آ گئی

بنی گالہ سے خاتون اول بشریٰ بی بی کے حوالے سے دھماکہ خیز خوشخبری آ گئی
” >اسلام آباد (ویب ڈیسک) خاتون اول بشریٰ عمران کے امید سے ہونے کی قیاس آرائیاں، مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اہلیہ کے امید سے ہونے کا اعلان کرنے کیلئے مناسب وقت کے انتظار میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ عمران سے متعلق منگل کے روز سامنے آنے والی ایک خبر نے سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل مچائی ہے۔ایک مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ عمران امید سے ہیں۔ خاتون اول بشریٰ عمران کی خواہش تھی کہ انہیں وزیراعظم عمران خان سے شادی کے بعد اللہ اولاد کی نعمت سے نوازے اور اب ان کی یہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔ مقامی اخبار کی رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ عمران کے امید سے ہونے کی خبر کو دبائے رکھنا چاہتے ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اہلیہ کے امید سے ہونے کا اعلان کرنے کیلئے مناسب وقت کے انتظار میں ہیں۔ مناسب وقت آنے پر وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ عمران کے امید سے ہونے کا اعلان کر دیں گے۔ تاہم اس حوالے سے تحریک انصاف کے کسی رہنما کی جانب سے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ لیکن سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی عمران خان سے شادی کے وقت بھی کئی خبریں زیر گردش تھیں جو بعد ازاں بے بنیاد ثابت ہوئی تھیں۔ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی شادی کے وقت کئی صحافیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ بشریٰ بی بی کو خواب میں حضورﷺ کی زیارت ہوئی تھی جس میں انہیں اپنے شوہر خاور مانیکا سے طلاق لے کر عمران خان سے شادی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ تاہم کچھ روز قبل بشریٰ بی بی نے ان دعووں کی تردید کردی تھی اور وضاحت کی تھی کہ انہیں کبھی بھی حضورﷺ کی خواب میں زیارت نصیب نہیں ہوئی۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی پہلی شادی سے 2 بچے ہیں، جبکہ وزیراعظم عمران خان کے بھی سابقہ اہلیہ جمائما خان سے 2 بیٹے ہیں جو لندن میں اپنی والدہ کیساتھ مقیم ہیں۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسٹیبلشمنٹ سےمعاملات ٹھیک ہوگئے،2ماہ بعدپنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہوگی،رانا مشہود کے بیا ن پر پا ک فوج بھی میدان میں آگئی ، اہم اعلان کر دیا

اتوا ر کی بجائے جمعہ کوچھٹی ۔۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی