in

چو ہدری سرور پر نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی،سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

چو ہدری سرور پر نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی،سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ نے عدالتی معاون بلال منٹو کو گزارشات تحریری شکل میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ سعدیہ عباسی اور نزہت صادق اپنے وکلا پیش کریں اور آئندہ سماعت پر آرٹیکل 63 ون سی پر دلائل دیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل حامد خان نے کہا کہ پانچ مارچ کے عدالتی حکم نامے میں دوہری شہریت رکھنے والے چار اراکین پارلیمنٹ کا ذکر ہے۔

 

ان راکین میں چودھری سرور، سعدیہ عباسی، نزہت صادق اور ہارون اختر شامل ہیں۔ چودھری سرور کی دستاویزات برطانوی شہریت چھوڑنے سے متعلق ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ چودھری سرور کی دستاویزات تین رکنی بنچ کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ کچھ لوگوں کے پاس عرصے سے دوہری شہریت ہے، انہیں دوہری شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ دکھانا چاہیے۔عدالتی معاون بلال منٹو نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے مطابق دوہری شہرت کا حصول ہی نااہلی کی بنیاد ہے۔ اگر کوئی شخص دوہری شہریت رکھتا ہے تو وہ نااہل ہو جاتا ہے۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے استفسار کیا کہ اگر حاصل چیز ختم ہو گئی، کیا پھر بھی حصول میں آئے گی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آئین پاکستان دوہری شہریت کی اجازت دیتا ہے۔عدالت نے ہدایت کی کہ سعدیہ عباسی اور نزہت صادق اپنے وکلا پیش کریں اور آئندہ سماعت پر آرٹیکل 63 ون سی پر دلائل دیں، کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی۔”>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا ، قیمت میں اضا فہ کر ڈالا ، وہ بھی کتنے روپے ؟ بڑی خبر آگئی

بے روز گار نوجوان تیاری کرلیں ،20 ہزار نو کر یا ں، حکومتی اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیئے