in

اس شخص نے پنجاب کا حلیہ بگاڑ دیا ہے

اس شخص نے پنجاب کا حلیہ بگاڑ دیا ہے
چودھری پرویز الٰہی کےصبر کا پیمانہ لبریز، غصے میں کیا کچھ کہہ گئے ؟ جانئے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پنجاب کا حلیہ بگاڑ دیا ہے‘ ہر خرابی کی جڑ شریف برادران ہیں‘ رانا مشہودکے بیان پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ قبضہ گروپ شریف برادران کے دور کی پیداوار ہیں۔ منشا بم بھی ان کا پالا ہوا ہے شہباز شریف نے پنجاب کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں اور وہی رہیں گے۔ یہ بڑی کامیابی سے کام کررہے ہیں۔ دوسروںکو چیف منسٹر سے کیا تکلیف ہورہی ہے دس سال سے اداروں کو برباد کردیا ہے۔ ہر خرابی کی جڑ شریف برادران ہیں۔ رانا مشہودکے بیان پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ دس سال میں جھوٹی ایف آئی آر اور قبضے ہوتے رہے شریفوں کے کارندے مافیا کے طور پر کام کررہے ہیں۔”>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شہباز شریف فوری طور پر مستعفی،را نا مشہو د کے بعد مسلم لیگ ن کیلئے ایک اور بڑی خبر آگئی

نجاب میں تجاوزات کیخلاف آپریشن وزیر خارجہ شا ہ محمود قر یشی بھی نہ بچ سکے، بڑی خبر آگئی