in

کلبھوشن یادیو کیسا تھ کیا جا ئے گا ، عالمی عدالت نے بھا رتیو ں کو بڑی خبر سنا دی گئی

کلبھوشن یادیو کیسا تھ کیا جا ئے گا ، عالمی عدالت نے بھا رتیو ں کو بڑی خبر سنا دی گئی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔عالمی عدالت انصاف 18 فروری 2019ء سے اس کیس کی سماعت شروع کرے گی۔ کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 21 فروری 2019ء تک جاری رہے گی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنا جواب عالمی عدالت میں جمع کرا چکا ہے۔ پاکستان نے اپنے جواب میں بھارتی اعتراضات کو مسترد کیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستانی فوجی عدالت نے کلبھوشن سنگھ یادیو کو جاسوسی اور دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ثبوتوں کی بنا پر پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ پاکستانی خفیہ اداروں نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا تھا کہ وہ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر ہیں اور بدنام زمانہ ایجنسی را کے لیے کام کر رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آسٹریلیا سے سیریزامام الحق کیسا تھ فخر زما ن کی جگہ اوپننگ کس سے کرائی جا ئیگی ، اہم کھلا ڑی کا نام سامنے آگیا

نی گالہ میں یہ چیز فوراً گرا دو ۔۔ چیف جسٹس پاکستان جلا ل میں آگئے۔۔ ایسا حکم جاری کر دیا کہ وزیر اعظم عمران خان کو بھی یقین نہیں آئے گا