in

مدارس کو دہشت گردی سے منسوب کرنا ناانصافی ہے،وزیر اعظم کا دنیا کو دو ٹوک پیغام

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مدرسوں کی خدمات کو نظر انداز کرنا اور ان کو دہشت گردی سے منسوب کرنا ناانصافی ہے، مدارس کے بچوں کا بھی پورا حق ہے کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھ سکیں، شعبہ تعلیم میں اصلاحات کا بنیادی مقصد تفریق کاخاتمہ اور مدرسے کے بچے کو اوپر لانا ہے،

مدارس کو درپیش تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے۔نظامِ تعلیم اور نصاب تعلیم کی بہتری پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک میں تین مختلف نظام تعلیم کی موجودگی قوم کی تقسیم اور مختلف کلچرز کو پروان چڑھانے کا باعث رہی ہے، ایک قوم کی تعمیر کے لئے ضروری ہے کہ بنیادی نظام تعلیم اور نصاب تعلیم میں یکسانیت ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں مجود ایسا علاقہ جہاں سے 50 سال تک 5000 میگا واٹ بجلی بنائی جا سکتی ہے

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑ ی کاروائی شہریوں کے سب سے بڑ ے دشمن کو مار دیا گیا