in

عمران خان کی حکومت خطرے میں پڑ گئی سب سے اہم اتحادی حکومت سے ناراض،وجہ کیا بنی

جب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنی ہے تب سے ہی انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس حکومت بنانے کے لئے سادہ اکثریت بھی نہیں تھی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد کر کے حکومت بنانے کا فیصلہ کیا جس میں ایم کیو ایم ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور سردار اختر مینگل گروپ شامل ہے

جس کی وجہ سے عمران خان کو ان تمام جماعتوں کو وزارتیں بھی بانٹنی پڑیں اور ان کے مطالبات کو بھی پورا کرنے کا وعدہ کرنا پڑا لیکن ان سب میں سے سردار اختر مینگل نے وزارتیں لینے سے انکار کر دیا اور عمران خان کے سامنے چھ مطالبے رکھ دیے جن میں سب سے اہم مطالبہ لاپتہ لوگوں کا پتا لگوانا ہے-

لیکن حکومت کی طرف سے اس نکتے پر کوئی عمل نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے سردار اختر مینگل عمران خان سے آج کل ناراض نظر آتے ہیں اسی سلسلے میں معروف صحافی حامد میر نے حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر سردار اختر مینگل ناراض ہو گئے تو عمران خان کے لئے حکومت چلانا مشکل ہو جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سوشل میڈیا پر عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف مہم انڈیا کے کن شہروں سے چلائی جا رہی ہے اور مقصد کیا ہے

منشا بم کون اور اس کا عمران خان کے ساتھ کیا تعلق ،سعد رفیق نے کچھ ایسی تصاویر جاری کر دیں کہ ہر طرف ہنگامہ برپا ہو گیا