in

حنیف عباسی کو پہلے اڈیالہ پھر اٹک جیل اور اب راتوں رات کہاں اور کیوں منتقل کردیا گیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین اور رہنماؤں پر کافی برا وقت چل رہا تھا جس کی بڑی وجہ نواز شریف کا جیل جانا تھا جس کے بعد حنیف عباسی کو بھی کورٹ نے ایفدرین کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی تھی جس کے بعد انہیں بھی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا

لیکن جب اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی سزا کو معطل کر کے انہیں رہا کر دیا تو تب نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں حنیف عباسی کیساتھ تصویر منظرعام پر آگئی جس پر جیل انتظامیہ کی نہ اہلی سامنے آگئی اور پھر حکومت پنجاب نے حنیف عباسی کو اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل کر دیا-

لیکن اب حنیف عباسی کو اٹک جیل سے لاہور کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے انہیں دل کی تکلیف کے پیش نظر لاہور منتقل کیا گیا یاد رہے حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں اسٹنٹ ڈالا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چیف جسٹس سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات ،ڈیمز فنڈز کے لئے 10 کروڑ کا چیک پیش کردیا

سینیٹ انتخاب میں ناکامی کے بعد ضمنی الکیشن کے لئے حکمت عملی بنا لی