in

خود جو کام یہ 40 سال میں نہ کرسکے ہم سے پوچھتے ہیں کہ 40 دن میں کیوں نہ کیے:وفاقی وزیر خزانہ نے شہباز شریف کی کلاس لے لی

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جو کام یہ 40 سال میں نہ کرسکے ہم سے پوچھتے ہیں کہ 40 دن میں کیوں نہ کیےوفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکا کہنا تھا کہ صاحب ثروت کو پیغام ہے کہ ابھی بھی وقت ہے نان فائلرز ٹیکس نیٹ میں آجائیں

،ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ریاست مدینہ کا ذکر کرنے والے کاش اپنی حکومت سے بھی سوال کرلیتے ،آج مجموعی طور پر گردشی قرضہ 1200 ارب تک پہنچ چکاہے ،گزشتہ سال میں گردشی قرضوں میں 453 ارب روپے کا اضافہ ہوا،گزشتہ دور میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی تھیں، یہ گردشی خسارہ دودھ اور شہد کی نہروں کے سائے میں بڑھاانھوں نے معیشت کو چاروں شانے چت کردیا تھا

اس لیے لوڈشیڈنگ ہے ،حقیقت یہ ہے کہ آج بجلی ہو بھی تو خیبرپختونخوا اور بلوچستان تک نہیں پہنچائی جاسکتی ،افسوس کی بات ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو لوڈشیڈنگ نے مار دیاٹرانسمیشن لائنز بچھاتے ہوئے کم ترقی یافتہ اور دور دراز علاقے نظر انداز کیے گئے،مسلم لیگ ن کی حکومت نے بیواو¿ں کی پنشن روکی ہوئی تھی،وزیراعظم نے حوالہ ہنڈی سے متعلق کمیٹی تشکیل دی تھی،حوالہ ہنڈی سے متعلق ایف آئی اے کواختیارات دینے پرایکٹ لائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہانگیر ترین کو لینے کے دینے پڑ گئے پہلے نہ اہل اور اب مستقل پابندی،لاہور ہائیکورٹ نے بڑ ا حکم سنا دیا

نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح,عمران خانکا بے روزگار نوجوانوں کے لئے بڑ ا اعلان