in

بیگم کلثوم نواز چہلم کے بعد نواز شریف کیا کرنیوالے ہیں ، ن لیگیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

ہ اُٹھائیں گے،تفصیلات کے مطابق  اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پانے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کے حوالے سئے کئی خبریں گردش کر رہی ہیں ۔ مسلم لیگ ن نے رانا مشہود کے بیان سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیا جبکہ بعد ازاں رانا مشہود نے بھی اپنے بیان پر یوٹرن لیا اور کہا کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔تاہم اس حوالے سے باغی رہنما جاوید ہاشمی کا بھی رد عمل آ گیا ہے

 

 

۔ جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے چہلم کے بعد نواز شریف اہم حقائق سے پردہ اُٹھائیں گے۔ گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مدت پانچ سال پوری ہونی چاہئیے۔لیکن موجودہ وزیراعظم عمران خان اگر ڈیڑھ سال بھی حکومت کرجائیں تو بہت بہادری ہوگی ۔عمران خان صرف شو پیس ہیں، انہیں اپنی کابینہ کے اراکین تک کا علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کی باتیں کرنے والوں نے 40 دنوں میں ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کرکے رکھ دیا ہے۔ سیاستدانوں سمیت سب کا احتساب ہونا چاہئیے ۔نیب احتساب نہیں کرسکتا

 

،نیب ایک عیب ہے جس کے ذریعے مخصوص لوگوں کا احتساب کیا جا رہا ہے ۔ نیب چوروں کے ساتھ ملی ہوا ہے ،تمام اداروں کو اپنی حدود کے اندر رہ کر کام کرنا چاہئیے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرکے اسے جیل میں ڈال دیا گیا۔ جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف 5 دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے ۔ بھارت کے پاکستان مخالف بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے جارحیت کا سوچا تو پوری قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیگم کلثوم نواز کے چہلم کے بعد اہم حقائق سے پردہ اُٹھائیں گے۔ جاوید ہاشمی نے رانا مشہود کے بیان پر رد عمل دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان انفرادی ہے لہٰذا اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہی خبر آگئی جس کا سب کو انتظار تھا ۔۔۔

سو سال تک زندہ رہنا چا ہتے ہیں تو یہ غذائیں کھا نا شروع کر دیں ، دھماکہ خیز خبر آگئی